ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا راجہ بازار بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا راجہ بازار  بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کا دورہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے راجہ بازار بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایمان ظفر، متعلقہ محکموں کے افسران اور پراجیکٹ سے وابستہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کاموں کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں