پولیس سٹیشن آن وہیل کا آج سے 5جولائی تک شیڈول جاری

پولیس سٹیشن آن وہیل کا آج  سے 5جولائی تک شیڈول جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے آج سے 5جولائی کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پولیسنگ اور ٹریفک سے متعلق خدمات فراہم کرنے کیلئے۔۔۔

 اپنے پولیس سٹیشن آن وہیل (پی ایس آن وہیل) اور آئی ٹی پی فیسیلیٹیشن وینز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل سہولت یونٹ روزانہ صبح 8:30بجے سے شام 4:30بجے تک دستیاب رہیں گے اور نامزد مقامات پر عوامی خدمات فراہم کریں گے ۔ پولیس سٹیشن آن وہیل گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر خدمات پیش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں