راولپنڈی، نجی سکول میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ

راولپنڈی، نجی سکول میں  فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایک اچھی صحت اوراچھا جسم زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہے، ایک صحت مند انسان ہی اپنی دیگر صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر معاشرے کیلئے بہترخدمات سرانجام دے سکتا ہے۔۔۔

 فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ان لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے جو مہنگائی، غربت کیوجہ سے علاج کرانے سے قاصر رہتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پرنسپل نجی سکول ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی کینٹ ماہر تعلیم و علم دوست راجہ محمد وسیم سیفی نے سکول میں لگنے والے فری آئی اینڈ میڈیکل چیک اپ کیمپ میں علاج معالجے کی غرض سے آنیوالے اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں