اسلام آباد ،2اشتہاریوں سمیت 26جرائم پیشہ افرادگرفتار

  اسلام آباد ،2اشتہاریوں سمیت  26جرائم پیشہ افرادگرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کریک ڈائون جاری ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار، تھانہ گولڑہ، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی ،تھانہ شمس کالونی، تھانہ کھنہ ، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانی بھارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹائون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1460 گرام چرس، 1325 آئس، 67 بوتل شراب ،ایک خنجر ،ایک گن اور مختلف بور کے 11 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 2مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں