مانسہرہ:ذہنی مریض شخص کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

مانسہرہ:ذہنی مریض شخص کی  بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

مانسہرہ (اے پی پی)ضلع مانسہرہ کے تھانہ خاکی حدود کنیٹ میں ذہنی مریض شخص نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔۔۔

 خاکی پولیس کو اطلاع ملی کہ کنیٹ میں محمد بشیر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خود کو فائر مارکرزندگی کاخاتمہ کر لیا ہے ،ایس ایچ او تھانہ خاکی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں تحویل میں لیکر کنگ عبداﷲ ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعدورثاکے حوالے کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں