اسلام آباد ،سرچ آپریشز،19مشکوک افراد ،26موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد ،سرچ آپریشز،19مشکوک افراد ،26موٹر سائیکل تھانے بند

507افراد،254گھرانوں، 20ہوٹلوں ، 239موٹر سائیکلوں،124گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 507 افراد،254 گھرانوں، 20 ہوٹلوں، 70 دکانیں، 239 موٹر سائیکلوں اور 124 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 19 مشکوک افراد اور 26موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں