بہترین سفری سہولیات،10جدید گرین الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئیں

 بہترین سفری سہولیات،10جدید  گرین الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئیں

مری (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 10جدید گرین الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئی ہیں۔۔۔

یہ ماحول دوست بسیں نہ صرف مری میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ مقامی شہریوں اور سیاحوں کو آرام دہ محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت بھی فراہم کریں گی ، بسیں راولپنڈی سے نیو مری، راولپنڈی سے پھگواڑی اور راولپنڈی سے مری اڈہ سمیت اہم روٹس اور سیاحتی مقامات پر چلائی جائیں گی۔ تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے ،جدید بسوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے آرام دہ نشستوں اور دیگر جدید سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں