آئی جی کی کھلی کچہری ،مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

آئی جی کی کھلی کچہری ،مسائل  فوری حل کرنے کے احکامات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کھلی کچہری میں شہریوں سے براہ راست ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری اور موثر حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔۔۔

 آئی جی نے ہر درخواست گزار کی بات سنی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کو میرٹ، شفافیت اور مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے ، انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ،آئی جی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو پولیس تک براہ راست رسائی فراہم کرنا، ان کے مسائل کو بغیر کسی تاخیر کے سننا اور ان کے حل کو یقینی بنانا ہے ، عوام کا اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے ، ان کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی معاملے میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں