شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،سی پی او

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،سی پی او

حسن مشتاق سکھیرا کی مندرہ میں کھلی کچہری ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی تھانہ روات اور تھانہ مندرہ کے علاقہ میں کھلی کچہری، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،سی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری و شفاف حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ،سی پی او کا شہریوں کی درخواستوں پر فوری مقدمات درج کرنے کا حکم،شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ،انصاف کی فراہمی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آنا ہر پولیس افسر کی ذمہ داری ہے ،سی پی او کی افسران کو ہدایت،پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے ،آپ کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں