راولپنڈی ، تین گینگز کے چار ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے تین گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھ مسروقہ موٹر سائیکل، طلائی زیورات، ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، دو ایل سی ڈیز، موبائل فون اور ایک ڈیسک ٹاپ برآمد کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق کینٹ اپولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھ مسروقہ موٹر سائیکل اور 19 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ادھر مورگاہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے طلائی زیورات، 96 ہزار روپے نقدی، ایک ایل سی ڈی اور موبائل فون برآمد کر لیا۔ آر اے بازار پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ایک ایل سی ڈی اور 5 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔