نائیس اور نیسلے کے اشتراک سے دو روزہ تربیتی پروگرام شروع

نائیس اور نیسلے کے اشتراک  سے دو روزہ تربیتی پروگرام شروع

اسلاام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن (NISE) میں نیسلے پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔۔۔

۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارتوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔سمر بریک کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام 2026 کے تحت منعقدہ اس تربیتی کورس میں 65 اسپیشل ایجوکیشن پروفیشنلز اور معاون عملے نے شرکت کی۔ تربیت کا بنیادی مقصد معذوریوں سے متاثرہ افراد کے لیے عملی، شواہد پر مبنی اور مقامی سطح پر قابل رسائی غذائی حکمت عملی فراہم کرنا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں