جماعت اسلامی کی آزاد کشمیر کی صورتحال پر قائم کمیٹی کا اجلاس طلب

جماعت اسلامی کی آزاد کشمیر کی  صورتحال پر قائم کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منگل تیرہ جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

کمیٹی کے دیگر ذمہ داران میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، سابق امراء آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔ لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کے سابق سول بیوروکریٹس، ریٹائرڈ ججز ، ریٹائرڈ عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...