اسلامی یونیورسٹی ،ہاسٹلز خالی کرانیکا معاملہ شدت اختیار کر گیا ،طلبہ کا دھرنا
مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہیگا ،طلبہ ، ابھی الاٹمنٹ ممکن نہیں ،انتظامیہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طلبا سے ہاسٹلز خالی کرائے جانے کا معاملہ کشیدگی کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔ طلبا نے انتظامیہ کے شارٹ نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ ہاسٹلز خالی نہیں کریں گے ۔ یہ سلسلہ 6 ماہ قبل اس وقت شروع ہوا جب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 4 کو مرمت کے لیے خالی کروایا۔ طلبا کو دوسرے ہاسٹلز میں منتقل کر دیا گیا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ مرمت جلد مکمل ہو جائے گی۔ تاہم 6 ماہ گزر جانے کے باوجود ہاسٹل کی تکمیل تک نہ پہنچ سکی۔حال ہی میں انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1، 2 اور 3 میں مقیم طلبا کو شارٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے کمرے خالی کرنے کا حکم دیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ یہ ہاسٹلز بھی مرمت کے لیے خالی کیے جانے ہیں۔ طلبا نے اس نوٹس کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پہلے دوسرے ہاسٹلز میں انہیں کمرے الاٹ کیے جائیں، تب وہ موجودہ ہاسٹل خالی کریں گے ۔انتظامیہ نے طلبا کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کمرے خالی کروائیں، پھر نئی الاٹمنٹ دی جائے گی۔ طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان متعدد مذاکرات ہوئے مگر کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا۔ ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت کے بغیر طلبا کو محفوظ رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں، تاہم طلبا اس وضاحت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments