سی ڈی اے ،دو نائب تحصیلداروں کی اے ڈی کے عہدے پر ترقی
ایک نائب تحصیلدار کو سول کیس زیر التوا ہونے کی وجہ سے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات دو نائب تحصیلداروں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لینڈ) کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ ایک نائب تحصیلدار کو سول کیس زیر التوا ہونے کی وجہ سے ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق سید یاسر عرفات اور محمد اسد ریاض کو نائب تحصیلدار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لینڈ) کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ مرزا سعید اختر کو سول کیس کے فیصلے تک ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments