کارڈ کے ذریعے ادائیگی سے انکار کرنیوالے ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،ترجمان پی آر اے
راولپنڈی (اے پی پی) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے ) نے راولپنڈی میں ٹیکس چوری کی روک تھام، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور عوام کو غیر قانونی اضافی ٹیکس کی ادائیگی سے۔۔۔
بچانے کے لیے کارڈ کے ذریعے ادائیگی قبول نہ کرنے والے ریسٹورنٹس اور دیگر سروس فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کریک ڈان کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے ترجمان پی آر اے نے بتایا ہے کہ صارفین کو صرف نقد ادائیگی پر مجبور کرنا اور کارڈ کے ذریعے ادائیگی سے انکار کرنا نہ صرف صارفین کے حقوق اور مفادات کے خلاف ہے بلکہ اس سے ٹیکس نظام کی شفافیت بھی متاثر ہوتی ہے جس پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments