بہارہ کہو،دو روز قبل لاپتہ ہونیوالی بزرگ خاتون کی پہاڑی سے نعش برآمد
بہارہ کہو ( نمائندہ دنیا)تھانہ بہارہ کہو کی حدود سے دوروزقبل لاپتہ ہونے والی بزرگ خاتون کی نعش نئی آبادی کی پہاڑی سے مل گئی ۔
رضیہ بی بی نامی بزرگ خاتون دو دن سے احمد ٹاون سے لا پتہ تھیں ، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کوتحویل میں لے لی اور لواحقین کواطلاع کئے جانے پر نعش کی شناخت کر لی گئی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments