سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری قبول نہیں ،مشترکہ بیان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ہر جمہوری و قانونی فورم پر ملازمین کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،مزدوررہنماؤں نے کہا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے ادارے کی کارکردگی اور ملازمین کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments