وزارتِ خارجہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول
اسلام آباد (وقائع نگار)وزارتِ خارجہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آموں کی منفرد اقسام، اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی مقبولیت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، سفارتی برادری کے ارکان، حکومتی حکام، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مینگو فیسٹیول کا مقصد پاکستان کے آموں کی بہترین اقسام کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور برآمدی صلاحیت کو عالمی سطح پر فروغ دینا تھا۔ شرکا کو مختلف اقسام کے پاکستانی آم پیش کیے گئے ، جنہیں دنیا بھر میں اپنے منفرد ذائقے اور اعلیٰ معیار کے باعث خاص مقام حاصل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments