سرچ آپریشنز ،مشتبہ افراد،گاڑیوں کی جانچ پڑتال

سرچ آپریشنز ،مشتبہ افراد،گاڑیوں کی جانچ پڑتال

75گھروں، 223کرایہ داروں، 20دکانوں، 202افراد، 567گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے ، جن کے دوران متعدد مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ آپریشنز کی نگرانی ڈی آئی جی سید علی رضا نے کی، مختلف تھانوں کی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔پولیس کے مطابق چار بڑے سرچ آپریشنز کے دوران 75گھروں، 223کرایہ داروں، 20دکانوں، 202افراد، 58مشتبہ افراد اور 567گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا، مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کرنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...