کمشنر کا ڈھوک پڑ میں مریم ہیلتھ کلینک کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

کمشنر کا ڈھوک پڑ میں مریم ہیلتھ کلینک کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈیوٹی روسٹر کلینک کے مرکزی دروازے پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے،سلمان غنی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک ڈھوک پڑ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سعدالرحمان و محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کلینک میں حفاظتی ٹیکہ جات، حاملہ خواتین کا معائنہ، ڈیلیوری اور الٹراسائونڈ کی فری سہولت موجود ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے کلینک کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی امور اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام ضروری اور جان بچانے والی ادویات ہر وقت وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہئیں اور کسی بھی دوا کی قلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو باعزت، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی روسٹر کلینک کے مرکزی دروازے پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...