پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 1ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف
دودھ سپلائی کرنیوالی 14گاڑیوں کو 2لاکھ 87ہزار روپے جرمانہ عائد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک ہزار لٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا جبکہ ناقص دودھ سپلائی کرنے والی 14گاڑیوں کو مجموعی طور پر 2لاکھ 87ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی موٹروے ٹول پلازہ اور مندرہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران عمل میں لائی گئی، اس دوران 18دودھ بردار گاڑیوں میں موجود مجموعی طور پر 56ہزار لٹر دودھ کی جدید آلات کے ذریعے جانچ کی گئی جس میں متعدد گاڑیوں سے ناقص اور پانی ملا دودھ برآمد ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments