ایف بی آر کا پی این سی اے میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد
حکام نے شرکا کو پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن و دیگر اقدامات پر آگاہی دی
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) ایف بی آر حکام نے گزشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقادکیا ۔ایف بی آر کا وفد سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فیسلیٹیشن) محمد مطیع الرحمٰن ممتاز اور سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس فیسلیٹیشن) عبدالرحمن شیخ پر مشتمل تھا۔ سیشن میں پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد ایوب جمالی، ڈائریکٹر پرفارمنگ آرٹس سمیع اللہ بلوچ، ڈائریکٹر ظفر علی خان کے علاوہ ادارے کے افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد مطیع الرحمٰن ممتاز نے ایف بی آر کے دائرہ کار اور فرائض پر روشنی ڈالی اور اہم اصلاحات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے تقریب میں موجود افراد کو پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ،ڈیجیٹل انوائسنگ ، فیس لیس کسٹمز سسٹم ، کارگو ٹریکنگ سسٹم ، ڈائریکٹ پورٹ ڈ لیوری ، ریوارڈ اینڈ ریٹنگ سسٹم سمیت مختلف شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس جیسے اہم اقدامات سے آگاہ کیا ۔بعد ازاں عبدالرحمن شیخ نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے طریقہ کار سے متعلق ایک جامع پریذ نٹیشن دی ۔ شرکا نے ایف بی آر کے اقدامات کو سرا ہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments