کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس صومالیہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے صومالیہ کے سفارت خانے کے تعاون سے کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس صومالیہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔۔۔
جس کے تحت صومالیہ میں مقیم سائنسدانوں، محققین اور ماہرین کیلئے 25مکمل فنڈڈ فیلوشپس فراہم کی جائیں گی۔ تقریب میں مختلف سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز، سوڈان، تاجکستان، یمن اور روانڈا کے سفراء، صومالیہ کے سفارت خانے کے حکام اور کامسٹیک کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کامسٹیک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مسلم دنیا کی پائیدار ترقی تعلیم، سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری سے وابستہ ہے۔ صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے کامسٹیک، حکومت پاکستان اور کنسورشیم آف ایکسی لینس سے وابستہ جامعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام صومالیہ کے سائنسدانوں، محققین اور ماہرین کو جدید علوم اور عملی مہارتیں حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments