آئیسکو ، 7 ارب کی ریکوری، چوروں کو 60 کروڑ سے زائد جرمانے
3299 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار، 12 لاکھ سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب، چیف ایگزیکٹیو
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی ہدایات اور مکمل سپورٹ کی بنیاد پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف تسلسل سے ایک کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے ، چیف ایگزیکٹیو آئیسکو چودھری خالد محمود نے کہا کے ستمبر 2023 سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں 7073 بجلی چوروں کو 60 کروڑ 91 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اور 3299 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا اس طرح واجبات ریکوری مہم کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین سے 7 ارب سے زائد واجبات وصول کیے جا چکے ہیں، چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود بورڈ ممبران اور انتظامیہ حکومتی ہدایات پر بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اسی ٹیم ورک کی بدولت آئیسکو نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں ایک بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنی کی حیثیت سے خود کو منوایا ھوا ہے ، بجلی چوروں کے خلاف گھیرے کو مزید تنگ کرنے کے لئے آئیسکو میں 12 لاکھ سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments