اسلام آباد، 16مشکوک افراد، 28موٹرسائیکل تھانے بند

اسلام آباد، 16مشکوک افراد، 28موٹرسائیکل تھانے بند

سرچ آپریشز، 431افراد، 236گھروں، 21ہوٹلز اور 99گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے، سرچ آپریشنز کے دوران 431افراد، 236گھروں، 87دکانیں، 21ہوٹلز، 211موٹر سائیکلوں اور 99گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 16مشکوک افراد، 28موٹر سائیکلوں اور 2گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا، مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...