سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، مینجمنٹ نظام کو سراہا
چیئرمین این ڈی ایم اے نے جدید، فعال اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام پر بریفنگ دی
اسلام آباد (دنیا نیوز) اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا جہاں وفد کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد میں تاجکستان، میانمار، سری لنکا، عمان، سپین، جاپان، بنگلہ دیش، جرمنی، کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے سفارتکار شامل تھے ۔دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے 34 سے زائد سفیروں اور ہیڈز آف مشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے جدید، فعال اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ دی۔وفد کو ڈیزاسٹر ارلی وارننگ، جدید ٹیکنالوجی، قومی رابطہ کاری کے نظام اور این ڈی ایم اے کی آپریشنل استعداد سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کو 2026 کے دوران درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سفارتی وفد نے این ڈی ایم اے کی جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیتوں، بروقت تیاری اور عالمی معیار کے ایمرجنسی رسپانس نظام کو سراہا۔پاکستان اور شریک ممالک نے موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے ، ادارہ جاتی تعاون اور ڈیزاسٹر رسپانس کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سفارتی وفد ، دورہ
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments