پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کیخلاف کریک ڈائون، 2افراد گرفتار

پی ٹی اے کا غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز  کیخلاف کریک ڈائون، 2افراد گرفتار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے مشترکہ طور پر لاہور میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔۔۔

اس حوالے سے جاوید کالونی، غازی روڈ، لاہور میں واقع ایم/ایس چھابڑیا انٹرنیٹ سروس (انٹرنیٹ، کیبل اور وائرلیس سروس فراہم کنندہ) اور ایم/ایس برادر کیبل نیٹ پر دو چھاپے مارے گئے ۔چھاپوں کے دوران دونوں مقامات پر بغیر کسی درست لائسنس کے غیر مجاز انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کی جا رہی تھی۔ اس دوران سیٹ اپ کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دونوں مقامات سے ٹیلی کام ایکویپمنٹ بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...