راولپنڈی،2مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) نیو ٹائون پولیس نے دو مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق پہلے مقدمے میں کرایہ کے تنازع پر تشدد کر کے خاتون کو زخمی کرنے والے مالک مکان کو گرفتار کیا گیا۔ اس واقعے کا مقدمہ اپریل 2026 میں درج کیا گیا تھا۔ دوسرے مقدمے میں سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر آہنی مکے کے وار سے دو شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments