پنجاب کونسل آف دی آرٹس \"آزادی کے رنگ\" پینٹنگ مقابلہ
راولپنڈی( نیوز رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں \"آزادی کے رنگ\" پینٹنگ مقابلہ اور تقسیمِ انعامات کی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوئی۔۔۔
تقریب میں نوجوان فنکاروں اور طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان سے محبت، آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان اور سٹیٹ بینک راولپنڈی کے چیف منیجر رضوان خلیل شمسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات، فنکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments