ایف سکس میں وزارت داخلہ کے جدید خدمت مرکز کی تعمیر جا ری

ایف سکس میں وزارت داخلہ کے جدید خدمت مرکز کی تعمیر جا ری

لائسنس ، این او سی ، ویزا، شناختی کارڈ، پاسپورٹ ودیگر سہولتیں دستیاب ہونگی وزیر دا خلہ کا دورہ ، خدمت مرکز مقررہ مدت میں مکمل کرکے فعال کرنیکی ہدایت

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ اور تمام ذیلی اداروں کی مکمل سہولتیں ایک چھت تلے ملیں گی ،اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر جا ری ہے ،خدمت مرکز میں لائسنسز، این او سیز، ویزا، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور وزارتِ داخلہ کے زیرِ انتظام دیگر تمام عوامی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سکس میں زیرِ تعمیر خدمت مرکز کا دورہ کیا، انہوں نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے کہا جس قدر جلد ممکن ہو خدمت مرکز کو فنکشنل کیا جائے ۔خدمت مرکز میں جدید پبلک ڈیلنگ ہال، سروس کاؤنٹرز اور کشادہ ویٹنگ ایریا قائم کیا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا خدمت مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تیز، آسان اور باوقار سرکاری خدمات فراہم کرنا ہے ، جلد دیگر شہروں میں بھی ایسے خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...