راولپنڈی ،چار تحصیلوں میں چار روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر

 راولپنڈی ،چار تحصیلوں میں چار روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی ضلع کی چار تحصیلوں میں چار روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی۔ مہم کے پہلے تین روز کے دوران 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے ۔۔۔

 یہ خصوصی مہم راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، راولپنڈی رورل اور ٹیکسلا میں بچوں کو پولیو وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور خطے میں وائرس کی مسلسل موجودگی کے تناظر میں بچوں کی قوتِ مدافعت مزید مضبوط بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔مہم کے پہلے تین روز کے دوران راولپنڈی رورل میں 1 لاکھ 84 ہزار، راولپنڈی سٹی میں 1 لاکھ 7 ہزار، راولپنڈی کینٹ میں 98 ہزار سے زائد جبکہ ٹیکسلا میں 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...