فاسٹ یونیورسٹی کےیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت فٹبال ایونٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )فاسٹ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبہ، بالخصوص تھائی لینڈ، صومالیہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے۔۔
درمیان ایک شاندار فٹبال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کا مقصد پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشیوں کو غیر ملکی طلبہ کے ساتھ مل کر منانا، مختلف ممالک کے طلبہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا اور کھیل کے ذریعے بین الاقوامی بھائی چارے ، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔ایونٹ میں ڈاکٹر وسیم شہزاد ڈائریکٹر کیمپس فاسٹ یونیورسٹی ، نعمان نصیر ڈائریکٹر ایچ ای سی اور دیگر نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments