راولپنڈی سمیت پنجاب کے 483اساتذہ کی گریڈ 19میں ترقی
ترقی پانیوالے ایس ایس ایس،پرنسپل ، ڈی ای او، سی ای او تعیناتی کیلئے اہل قرار
راولپنڈی(خاورنوازراجہ ) پنجاب بھر میں گریڈ 18 میں کام کرنے والے 483 اساتذہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی جبکہ ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 11 سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ان اساتذہ کو بطور ایس ایس ایس،پرنسپل ، ڈی ای او، اور سی ای او تعیناتی کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے ۔راولپنڈی سے گریڈ 19 میں ترقی پانے والے اساتذہ میں گورنمنٹ ڈینیز ہا ئیر سیکنڈری سکول صدر راولپنڈی کے سبجیکٹ سپیشلسٹ سید اسد علی بخاری بھی شامل ہیں، تعلیمی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی سے دیگر ترقی پانے والوں میں محمد سعید اختر، محمد عمران منہاس، محمد لطیف شاہد، عبدالغفار، حبیب الرحمن، سیف الرحمن، مسعود احمد، ظفر محمود، وحید افضل اور حبیب اللہ شامل ہیں۔ سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھلوالیہ نے تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments