ایچ ای سی میں یوم آزادی کی تقریب، قومی پرچم لہرایا گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا اور۔۔۔
ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کی قیادت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کی، جبکہ ایچ ای سی کے تمام سینئر اور جونیئر افسران و ملازمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک کی آزادی کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments