کلرسیداں چوآ خالصہ سکرانہ روڈ پر بلاک سیوریج نالے بحال

 کلرسیداں چوآ خالصہ سکرانہ  روڈ پر بلاک سیوریج نالے بحال

کلرسیداں (اے پی پی) چیف منسٹر پنجاب آفس کے احکامات پر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے چوآ خالصہ سکرانہ روڈ پر سیوریج اور بارشی پانی کی نکاسی کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات شروع کر دیئے۔

پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے بلاک سیوریج نالوں کی صفائی کرتے ہوئے نکاسی آب کے چینلز کو بحال کر دیا، جس کے بعد پانی کے بہا کو کارپٹ روڈ سے ہٹا کر روڈ شولڈر کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے ۔چوآ خالصہ سکرانہ کارپٹ روڈ پر سیوریج اور بارشی پانی کے مستقل بہا کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا اور مختلف مقامات پر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...