اسلام آباد:سادات حسین شاہ کی فلپائن کے سفیر سے ملاقات
پاکستان اور فلپائن کے درمیان سیاحت کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین السادات گروپ سادات حسین شاہ نے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز سے ان کی سفارتخانے میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور فلپائن کے درمیان سیاحت کے فروغ، عوامی روابط اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر سادات حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان سیاحتی روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کی خوبصورت سیاحتی اور ثقافتی خصوصیات کو اجاگر کرکے باہمی سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ دونوں ممالک کے درمیان ٹورازم اور عوامی روابط کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔ملاقات میں سیاحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات، تجربات کے تبادلے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لیے ممکنہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments