دو منشیات سپلائرز گرفتار 3کلو 240گرام چرس برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی۔
اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 680 گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح پیرودھائی پولیس نے ایک اور منشیات سپلائر کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے ایک کلو 560 گرام چرس برآمد کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments