فیلڈ پولیسنگ، فوری رسپانس کے نظام کو بہتر بنایا جائے، آئی جی

فیلڈ پولیسنگ، فوری رسپانس کے نظام کو بہتر بنایا جائے، آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس میں اسلام آباد میں امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی انتظامات، سیف سٹی کی اپ گریڈیشن اور پولیسنگ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے اپنے متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی، جاری اقدامات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے حوالے سے آئی جی کو بریفنگ دی۔ آئی جی نے امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے ، ٹریفک کے نظام کو بہتر اور منظم کرنے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیف سٹی کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی اپ گریڈیشن کے عمل کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے پر بھی زور دیا۔ کہ شہریوں کو پولیس کی تمام سروسز بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں فراہم کی جائیں، جبکہ فیلڈ پولیسنگ، نگرانی اور فوری رسپانس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...