دارالحکومت میں درختوں میں اضافہ ترجیح ، طلال چودھری

دارالحکومت میں درختوں میں اضافہ ترجیح ، طلال چودھری

پاک سیکرٹریٹ میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح،ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ضروری ہے

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے زیر اہتمام پاک سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے درخت لگانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہرے بھرے مقامات میں اضافہ اور آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، شجر کاری مہم مون سون کے موسم کے دوران اسلام آباد میں سر سبز ماحول میں اضافہ کی جاری کوششوں کے طور پر شروع کی گئی ہے ۔ طلال چودھری نے فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم نہ صرف تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے بلکہ ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی اقدامات کے ذریعے بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ درخت لگانا اسلام آباد کے گرین کوریڈور کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی تعداد میں اضافہ ایک اہم ترجیح ہے ، حکومت مسلسل شجرکاری مہم کے ذریعے ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...