زاہد بختاوری کی لانس نائیک محفوظ شہید کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی

زاہد بختاوری کی لانس نائیک محفوظ  شہید کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ زاہد بختاوری نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر 6ستمبر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر ان کے آبائی گاؤں پنڈ ملکاں (محفوظ آباد) راولپنڈی میں حاضری دی۔

اس موقع پر لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے بھتیجے لیفٹیننٹ کرنل(ر) نوخیز محفوظ نے زاہد بختاوری اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ زاہد بختاوری نے شہید کے مزار پر یادگاری پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...