پاکستان کی ترقی، امن، سلامتی اور استحکام مشترکہ ذمہ داری، شیعہ علماء کونسل

پاکستان کی ترقی، امن، سلامتی اور استحکام  مشترکہ ذمہ داری، شیعہ علماء کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔

اس کی ترقی، امن، سلامتی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، 6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جو ہمیں 1965ء کے ان شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کیلئے بے مثال عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ وطن کی حفاظت اور ملکی خودمختاری کا تحفظ ہر شہری اور ریاستی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...