مری سے اغوا ہونیوالی دونوں بچیاں باز یاب، والدین کے حوالے

مری سے اغوا ہونیوالی دونوں بچیاں باز یاب، والدین کے حوالے

جرگہ کے ذریعے بازیاب کرایا گیا، شادی کرنیوالی لڑکی بھی واپس ہوگی، معاہدہ

مری (نمائندہ دنیا) مری کی یونین کونسل گہل کے نواحی کوہٹی کاکڑائی سے اسلحہ کی نوک پر اغوا کی جانے والی دونوں بچیوں کو آزاد کشمیر سے بازیاب کرا لیا گیا۔ بچیوں کو رات گئے والدین کے حوالے کر دیا گیا، بچیوں کوجرگہ کے ذریعے بازیاب کرایا گیا، جرگہ نے تحریری معاہدہ کیا جس میں مغوی دو بہنوں کے بدلے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھی 10روز تک والدین کے حوالے کرنے کی گارنٹی دی گئی۔ تحریری معاہدہ میں اغوا اور دیگر مقدمات دونوں فریقین کی طرف سے واپس کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...