گوجرخان،لاپتا 8سالہ یتیم بچے کی لاش کنویں سے برآمد

گوجرخان،لاپتا 8سالہ یتیم بچے کی لاش کنویں سے برآمد

آیان منگل کی صبح نو بجے گھر سے نکلا ، واپس نہ آیا، لاش ہسپتال منتقل

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک گوندل میں گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوئے 8 سالہ بچے کی لاش علاقے کے کنویں سے ملی ہے ۔پولیس کے مطابق بچے کے ماموں کی مدعیت میں گزشتہ روز 8 سالہ محمد آیان علی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا جس میں بچے کے ماموں غفار احمد قریشی نے موقف اختیار کیا کہ بھانجا محمد آیان منگل کی صبح نو بجے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا، تلاش شروع کی کسی جگہ بھی سراغ نہ ملا، قانونی کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کرایا جائے اور نامعلوم شخص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔پولیس نے ماموں کے بیان پر مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش میں شروع کردی، بدھ کو ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر ملک رفیق نے ریسکیو 1122 کی مدد سے علاقے کے کنوں میں ایک ایک کرکے تلاش شروع کی تو ایک کنویں سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے ، موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور فورنزک رپورٹ میں سامنے آئے گا، بچہ یتیم تھا اور اپنے ماموں کے ساتھ رہتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...