فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 100کلو مضر صحت گوشت تلف

 فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 100کلو مضر صحت گوشت تلف

گوشت پر کسی بھی سلاٹر ہائوس کی مہر موجود نہ تھی، دکاندار کو 50ہزار جرمانہ

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر کارروائیاں، 100کلو ناقص اور غیر معیاری گوشت کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کاروائی بابڑہ بازار میں موجود بیف شاپ کیخلاف عمل میں لائی گئی۔ گوشت پر کسی بھی سلاٹر ہاوس کی مہر موجود نہ تھی نہ ہی کوئی ریکارڈموجود تھا۔ ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر 50ہزار کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ صوبے بھر میں ناقص اور غیر معیاری گوشت کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...