پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1200لٹر ناقص دودھ تلف

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1200لٹر ناقص دودھ تلف

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ مندرہ پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ 1 ہزار 200 لٹر پانی ملا ناقص دودھ کو موقع پر تلف کردیا۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے جی ٹی روڈ مندرہ پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ 1 ہزار 200 لٹر پانی ملا ناقص دودھ کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 25 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور کا کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ ایک جرم ہے ۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...