بہارہ کہو:تاجر کی پی ٹی آئی رہنما کے شبہ میں گرفتاری اور رہائی
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) بہارہ کہو پولیس نے تاجر کو پی ٹی آئی کا رہنما سمجھ کر حراست میں لے لیا اور تاجروں کے احتجاج پر 24گھنٹے میں رہا کر دیا۔
پولیس نے موتی بازار کے تاجر رہنما سردار بابر کو گزشتہ روز مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا رہنما سمجھ کر گرفتار کیا تو انجمن تاجران کے رہنما عمر خیام عباسی نے دیگر تاجروں سے ملکر پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر سردار بابر کو چھوڑ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments