اسلام آباد میں رواں سال کی تیسری انسدادِ پولیو مہم جاری

اسلام آباد میں رواں سال کی  تیسری انسدادِ پولیو مہم جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں رواں سال کی تیسری انسدادِ پولیو مہم جاری ہے جس کے تیسرے روز پولیو ورکرز کی جانب سے شہر بھر میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عزیر علی نے مختلف علاقوں میں فیلڈ وزٹ کرکے انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا اور پولیو ورکرز سے فردا فردا ملاقات کرکے انہیں درپیش مسائل دریافت کیے ۔ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی کارکردگی اور اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ورکرز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے بااخلاق اور خوشگوار انداز میں پیش آئیں اور والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...