اگلے سمسٹر سے روسی زبان کو کورس میں شامل کیا جائے گا،وی سی اردو یونیورسٹی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری روسی زبان کی ۔۔۔
کلاس کا دورہ کیا۔ بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس کی روسی زبان کے کورس میں شرکت کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ضابطہ خان نے کہا کہ روس کا کلچر نہایت ثمرمند ہے اور روسی زبان سیکھنا فائدہ مند۔ روس جیسے بڑے ملک کی اہم زبان کو سیکھنا وقت کی ضرورت ہے ۔ یہ ہمارے طلبہ کہ خوش قسمتی ہے ۔ وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ اگلے سمسٹر سے روسی زبان کو بھی کورس میں شامل کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments