راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک \"کوہاٹی\" گروہ کے تین ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس تھانہ نون کی ٹیم نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک \"کوہاٹی\" گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا ۔۔
لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments