ایس پی سکیورٹی کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی کی ہدایت
راولپنڈی (این این آئی)ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔
جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ ایس پی سکیورٹی نے ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments